پی آئی اے کا برطانوی آپریشن میں اضافے کا فیصلہ

PIA announces great news for passengers
پی آئی اے نے برطانیہ کے آپریشن کو بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے اور لندن کے لیے نئی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں 29 مارچ 2026 سے چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے روانہ ہوں گی۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی مقبول روٹ ہے۔ یاد رہے کہ لندن کے لیے پروازیں چھ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہا ہے اور اب برطانیہ میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کرے گا۔
پی آئی اے کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ توقع ہے کہ نئی پروازیں آغاز سے ہی مسافروں میں مقبول ہوں گی اور کاروباری و سیاحتی سفر کے مواقع بڑھیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










