موبائل فون کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big news for mobile phone enthusiasts in Pakistan
پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فون کی پیداوار نومبر 2025 میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ 2.49 ملین یونٹس تک پہنچ گئی۔ یہ پچھلے سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں قابل ذکر اضافہ ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں مقامی طور پر تیار یا اسمبل کیے جانے والے موبائل فونز کی تعداد 2.31 ملین سے بڑھ کر 2.49 ملین تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سال کے پہلے 11 ماہ (جنوری تا نومبر 2025) کے دوران مجموعی پیداوار 27.6 ملین یونٹس رہی، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔ اس میں اسمارٹ فونز کی تعداد 14.51 ملین (53 فیصد) تھی، جبکہ باقی 13.09 ملین یونٹس (47 فیصد) 2G فونز پر مشتمل تھے۔
نومبر تک مقامی پیداوار نے پاکستان کی موبائل فون کی مجموعی طلب کا 88 فیصد حصہ پورا کیا، جو پچھلے ماہ کے 93 فیصد کے مقابلے میں کم ہے۔ اس کمی کی بڑی وجہ زیادہ درآمدات، خصوصاً ایپل آئی فون 17 بتائی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں اسمبل ہونے والے موبائل فونز میں انفینکس، وی جی او ٹیِل، ویوو، ایٹل، ٹیکنو، سیمسنگ، ژیومی، کیو موبائل، ریئل می اور جی فائیو جی برانڈز نمایاں ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر میں پیداوار میں یہ اضافہ صنعت کی معمول پر واپسی کی علامت ہے۔ آئندہ 12 ماہ کے دوران موبائل فون کی فروخت میں 7 سے 8 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، جس کی بڑی وجوہات روپے کی مستحکم قیمت، افراطِ زر میں کمی اور صارفین کی خریداری کی بڑھتی ہوئی صلاحیت ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









