بے روزگار نوجوانوں کیلئے حکومت کا 12 ہزار روپے الاؤنس دینے کا اعلان!! اپلائی کرنے کا طریقہ جان لیں

Government announces Rs 12,000 allowance for unemployed youth
بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے ایک اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں بے روزگار نوجوانوں کو مالی مدد دی جاتی ہے، مگر ترقی پذیر ملکوں میں ایسی سہولتیں کم نظر آتی ہیں۔ اس پس منظر میں بھارت کی ریاست بہار کی حکومت نے ایک قابلِ توجہ فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار حکومت نے تعلیم یافتہ مگر بے روزگار نوجوانوں کو مالی سہارا دینے کے لیے بے روزگاری الاؤنس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اہل نوجوانوں کو ہر ماہ ایک ہزار روپے دیے جائیں گے، جس سے سالانہ رقم 12 ہزار بھارتی روپے بنتی ہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 38 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔ کوئی بھی نوجوان اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ دو سال تک فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
یہ سہولت “چیف منسٹر سیلف ہیلپ الاؤنس اسکیم” کے تحت دی جا رہی ہے، جس کا آغاز سال 2016 میں کیا گیا تھا۔ ابتدا میں یہ اسکیم صرف انٹرمیڈیٹ پاس نوجوانوں کے لیے تھی، تاہم اب حکومت نے اس کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ اب آرٹس، سائنس اور کامرس میں گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوان بھی اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے باوجود روزگار نہ ملنا نوجوانوں میں مایوسی پیدا کر رہا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ یہ مالی مدد نہ صرف وقتی سہارا فراہم کرے گی بلکہ نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی تیاری کا موقع بھی دے گی۔
اس اسکیم کے لیے عمر کی حد 20 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دینے والے نوجوان کا بے روزگار ہونا ضروری ہے۔ وہ کسی سرکاری یا نجی ملازمت میں نہ ہو اور نہ ہی اس کا کوئی ذاتی کاروبار ہو۔ درخواست گزار کا بہار کا مستقل رہائشی ہونا بھی لازمی شرط ہے۔ اس کے علاوہ وہ کسی اور سرکاری الاؤنس، اسکالرشپ یا قرض سے فائدہ نہ اٹھا رہا ہو۔
حکومت نے اس اسکیم کے ساتھ تربیت کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔ منتخب نوجوانوں کو کمپیوٹر کا بنیادی کورس کرنا ہوگا، جو محکمہ محنت وسائل کے ذریعے کروایا جائے گا۔ اسکیم کے آخری پانچ ماہ کا الاؤنس اسی وقت دیا جائے گا جب امیدوار تربیت مکمل کر کے سرٹیفکیٹ جمع کروائے گا۔ اس شرط کا مقصد نوجوانوں کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔
درخواست دیتے وقت نوجوانوں کو آدھار کارڈ، دسویں اور بارہویں جماعت کی مارک شیٹس، رہائشی سرٹیفکیٹ کی نقول اور ایک مشترکہ درخواست فارم جمع کروانا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











