بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا نے خبردار کر دیا

Major problem resolved for CNIC renewal applicants; NADRA makes an important announcement
نادرا نے بیرون ملک، خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ فراڈ سے خبردار کیا ہے۔
نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ کچھ نوسرباز اور جعلساز افراد شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر خدمات کے جھانسے میں لا کر لوٹ رہے ہیں۔ یہ عناصر خود کو نادرا کی فرنچائز ظاہر کرتے ہیں اور 300 سے 500 درہم تک فیس وصول کرتے ہیں، ساتھ ہی شہریوں کا حساس ڈیٹا بھی حاصل کر لیتے ہیں۔
نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے جعلساز عناصر سے ہوشیار رہیں اور شکایات نادرا کے شکایات پورٹل پر درج کریں: https://complaints.nadra.gov.pk۔
نادرا نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری شناختی کارڈ، نائکوپ یا دیگر دستاویزات کی تجدید یا ترمیم کے لیے صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں، یا قونصلیٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروائیں، اور پاکستان آئیں تو نادرا دفاتر سے خدمات حاصل کریں۔
پاک آئی ڈی ایپ استعمال کرنے والے شہریوں کو نہ قطار میں انتظار کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی طویل انتظار۔ موبائل ایپ پر تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جیسے: شناختی کارڈ، نائکوپ اور پی او سی کی تجدید یا ترمیم، خاندان کے افراد کی تفصیل دیکھنا، آئی ڈی والٹ میں تمام ڈیجیٹل دستاویزات محفوظ کرنا، ب فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانا، اور پاسپورٹ یا جانشینی سرٹیفکیٹ کے لیے بائیو میٹرک تصدیق۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











