پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for Pakistani Hajj pilgrims!
وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی تربیت کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق ابتدائی تربیتی سیشن یکم جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس کے بعد یہ سلسلہ مرحلہ وار ملک کے مختلف شہروں تک پھیلایا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج کو تربیتی شیڈول سے متعلق تمام معلومات موبائل ایپ "پاک حج 2026” اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مکمل شیڈول وزارتِ مذہبی امور کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
شیڈول کے مطابق 2 جنوری کو ایبٹ آباد میں تربیتی پروگرام منعقد ہوگا، جبکہ 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ اور کوٹلی آزاد کشمیر میں حج تربیت دی جائے گی۔ 4 جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان اور خیر پور سندھ میں عازمین کو حج کے مناسک اور انتظامی امور سے آگاہ کیا جائے گا۔
اسی طرح 5 جنوری کو راولا کوٹ، بدین اور نوشہرو فیروز میں تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے۔ 6 جنوری کو فتح جنگ، دادو اور تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں عازمین حج کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ 7 جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ اور ہری پور جبکہ 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ اور مانسہرہ میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ تربیتی سرگرمیاں فروری تک ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر جاری رہیں گی۔ عازمینِ حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی ساتھ لائیں اور مقررہ تاریخ کے مطابق تربیتی پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









