سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ حکومت کا اچانک اہم فیصلہ

Very Important News for Government Employees
حکومت پنجاب نے انتظامی اصلاحات کے تحت صوبے کے کئی سرکاری محکمے ختم کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ختم کیے گئے محکموں کو محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نظام کو سادہ بنانا اور اخراجات میں کمی لانا ہے۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام ضم شدہ ادارے اب فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے تحت کام کریں گے۔ یہ محکمہ فوری طور پر فعال ہو جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جن اداروں کو ضم کیا گیا ہے ان میں انفورسمنٹ پرائس اینڈ کنٹرول، فوڈ کین کمشنر، ایگریکلچر اکنامک مارکیٹنگ، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ، کنزیومر پروٹیکشن کونسل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی، پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بچت پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔ ضم شدہ محکموں میں موجود اضافی افسران اور عملے کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام ضم شدہ اداروں کے لیے ایک ہی سیکرٹری اور ایک ہی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا جائے گا، تاکہ فیصلوں میں تیزی اور انتظامی ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








