سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

Warning for solar users; government announces major decision
پاکستان میں 2025 کے دوران سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس کی بنیادی وجوہات عالمی سطح پر چینی مینوفیکچررز کی زیادہ پیداوار اور روپے کی نسبتاً مستحکم صورتحال تھیں۔
سال کے آخری ہفتوں میں سردیوں کے موسم کی وجہ سے مانگ کم رہی، جس سے قیمتیں تقریباً مستحکم رہیں۔ تاہم، سال کے آخری چند دنوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 8 سے 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
سولر انڈسٹری سے وابستہ محمد گل باز کے مطابق آنے والے وقت میں مزید 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے، کیونکہ چین میں ماڈیولز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
محمد گل باز کا کہنا ہے کہ جو تاجر ابھی سولر پینلز امپورٹ کریں گے، وہ مستقبل میں بہتر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2026 کے آغاز میں پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ فی واٹ قیمت جو اب 27 یا 28 روپے ہے، یہ بڑھ کر 38 یا 39 روپے تک جا سکتی ہے۔
دوسری جانب انجینئر نور بادشاہ نے کہا کہ 2025 کے آخر کے ریٹس کے لحاظ سے 2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کوئی بڑا اضافہ متوقع نہیں ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں میں معمولی اضافہ، تقریباً 3 سے 5 فیصد کے درمیان ممکن ہے جو مارکیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر چین میں پالیسی تبدیلیوں کی وجہ سے سولر ماڈیولز کی قیمتوں میں 9 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، عالمی سپلائی ابھی ختم نہیں ہوئی، اس لیے کسی بڑی مہنگائی کے امکانات کم ہیں۔
پاکستانی مارکیٹ کے لیے یہ بات اہم ہے کہ 2025 کے آخر میں قیمتیں تاریخی طور پر کم سطح پر تھیں، حتیٰ کہ کچھ پینلز 18 سے 20 روپے فی واٹ تک دستیاب تھے۔ اس کے بعد معمولی اضافہ ہوا۔ ایسے میں 2026 کے دوران قیمتوں میں استحکام یا ہلکا سا اضافہ ممکن ہے، جو عام طور پر 3 سے 10 فیصد کے درمیان ہو سکتا ہے۔
پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حسنات خان کے مطابق حالیہ دنوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث آنے والے مہینوں میں طلب میں کمی متوقع ہے، جس سے قیمتیں قابو میں رہیں گی۔ 2026 کے دوران مجموعی طور پر مارکیٹ میں استحکام کا امکان ہے اور کسی غیر معمولی مہنگائی کے امکانات نہیں ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











