جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

انجینئر محمد علی مرزا کے عمران خان سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

03 جنوری, 2026 09:56

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں زندگی کے بارے میں اہم اور دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انجینئر مرزا نے بتایا کہ عمران خان کو جیل میں محل جیسی سہولیات حاصل نہیں، تاہم انہیں باہر کی دنیا کی خبریں پہنچتی ہیں اور دو روزنامے بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان کے کمرے میں ایک ایل ای ڈی ٹی وی بھی موجود ہے۔

ان کے مطابق عمران خان جیل میں اکثر فرسٹریشن کا شکار دکھائی دیتے ہیں، جو دو سال تک قید کے لیے ایک فطری ردعمل سمجھا جا سکتا ہے۔

محمد علی مرزا نے مزید بتایا کہ عمران خان کے لیے چھ چکیاں مختص کی گئی تھیں، جن میں سے پانچ ان کے ذاتی استعمال میں تھیں جبکہ چھٹی چکی میں ان کا مشقتی رہتا تھا۔ روزانہ دو بار چکی سے باہر آنا ان کا معمول تھا: صبح 9 بجے ناشتہ کے لیے اور دوپہر 3 بجے کھانے کے لیے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کا مشقتی دیسی گھی میں تڑکا لگاتا تھا، جس کی خوشبو جیل کے دیگر قیدیوں تک بھی پہنچتی تھی۔

انجینئر مرزا نے یہ بھی بتایا کہ غصے میں آنے پر عمران خان بہت بلند آواز میں اور مسلسل بات کرتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔