دسمبر میں ٹیکس وصولیوں کا نیا ریکارڈ، ایف بی آر نے ہدف کے قریب آمدنی جمع کر لی

دسمبر میں ٹیکس وصولیوں کا نیا ریکارڈ، ایف بی آر نے ہدف کے قریب آمدنی جمع کر لی
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر میں تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس وصول کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو دی گئی بریفنگ کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ ماہ 1,427 ارب 10 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیے، جو ماہانہ ہدف 1,446 ارب روپے کا تقریباً 99 فیصد بنتا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اب تک کسی بھی دسمبر میں سب سے زیادہ ماہانہ ٹیکس وصولی ہے۔
ان لینڈ ریونیو سروس نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1,308 ارب روپے وصول کیے، جو ہدف 1,310 ارب روپے کے تقریباً 99.8 فیصد کے برابر ہے۔
رپورٹ کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکس وصولیوں میں 59 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، نومبر میں وصولی 898 ارب روپے تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 1,427.1 ارب روپے ہو گئی۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اس میں کارپوریٹ اور انکم ٹیکس کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ شامل ہے، جبکہ کسٹمز اور دیگر محصولات نے بھی ہدف کے قریب کارکردگی دکھائی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










