دیسی گھی استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار!!

Warning for those using Desi Ghee!!
ماہرین صحت نے عام لوگوں کو دیسی گھی اور لہسن کے حوالے سے پھیلی ہوئی غلط فہمیوں سے آگاہ کیا ہے۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈاکٹر منصور احمد نے بتایا کہ دیسی گھی گڈ فیٹ نہیں بلکہ دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ دیسی گھی اور حیوانی چکنائی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ یہ جسم میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول بڑھاتے ہیں، جس سے شریانوں میں سوزش ہوتی ہے اور خون کی نالیاں تنگ ہو سکتی ہیں۔ اس کی وجہ سے دل کے دورے یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہر صحت نے مشورہ دیا کہ وہ تیل استعمال کریں جو عام درجہ حرارت پر جمے نہیں، کیونکہ یہ جسم کے لیے نسبتاً بہتر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لہسن میں Statin نامی جز موجود ہے، لیکن اس کی مقدار اتنی کم ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے والی گولی کا مؤثر متبادل نہیں بن سکتا۔ لہسن اور پیاز خون پتلا کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، مگر جدید طبی تحقیق میں یہ اثرات بہت محدود پائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر منصور احمد نے زور دیا کہ صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا اور کم چکنائی والے تیل کا استعمال ضروری ہے، اور دیسی گھی یا حیوانی چکنائی پر انحصار خطرناک ہو سکتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












