پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

Big relief for passengers traveling from Pakistan to the UK
پاکستان میں ایوی ایشن سیکٹر میں ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PSA) نے برطانیہ کی نارس اٹلانٹک ایئرلائن کو پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ نارس اٹلانٹک ابتدائی طور پر لندن سے اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مراحل میں مانچسٹر اور برمنگھم سے بھی براہِ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ برطانیہ کی دوسری ایئر لائن ہوگی جو پاکستان کے لیے براہِ راست فضائی آپریشن فراہم کرے گی، کیونکہ برٹش ایئر ویز پہلے ہی پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ نئی ایئر لائن کے فضائی آپریشن شروع ہونے سے ایوی ایشن سیکٹر میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو ملکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے کہا کہ نئی ایئر لائن کے آنے سے مسابقتی ماحول میں اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو بہتر معیار کی خدمات اور مناسب کرایوں کا فائدہ ملے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











