آسان کاروبار فنانس اسکیم؛ قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

Interest-free loans launched for young Pakistanis seeking overseas jobs!!
پنجاب میں کاروباری طبقے کے لیے ایک مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں پیسک ہاؤس میں اسکیم کی پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسکیم کے دوسرے مرحلے کی کارکردگی اور پیشرفت پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اسکیم کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے گی اور اس مقصد کے لیے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز سے وابستہ افراد، تاجروں اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کو اسکیم سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بریفنگ میں بتایا کہ اسکیم کے دوسرے مرحلے کے دوران اب تک 22 ارب روپے کے قرضے منظور کیے جا چکے ہیں، جبکہ 16 ارب روپے کے بلاسود قرضے مستحق افراد میں تقسیم بھی کیے جا چکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیموں کے ذریعے صرف چھ ماہ کے مختصر عرصے میں 70 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے، جس کے نتیجے میں پنجاب بھر میں ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد کاروبار فعال ہوئے۔
آسان کاروبار فنانس اسکیم کے دوسرے مرحلے میں چار خصوصی پروگراموں کے تحت 3 سے 5 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں، جن سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، گھریلو صنعتیں، وینڈرز اور تاجر مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایکسپورٹرز کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ تاجر برادری نے اسکیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور آئندہ دنوں میں اس کی افادیت اجاگر کرنے کے لیے جامع آگاہی مہم شروع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سے فائدہ پہنچایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











