حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بُری خبر

حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بُری خبر
سعودی عرب اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026ء کے لیے سخت ترین طبی ضوابط نافذ کر دیے ہیں، جس کے تحت بیمار یا کمزور افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئے قوانین کے مطابق صرف وہی عازمین حج پر جا سکیں گے جو مکمل بنیادی صحت کے حامل ہوں اور مقررہ معیار پر پورا اتریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر کوئی بیمار شخص سعودی عرب پہنچ بھی گیا تو اسے فوری طور پر وطن واپس بھی بھیجا جائے گا، اور وطن واپسی کے تمام اخراجات عازم خود برداشت کرے گا۔
وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ گردوں کے مریض، ڈائیلاسز کے مریض، دل کے امراض، شدید اعصابی یا نفسیاتی بیماریاں، یادداشت کی کمزوری، ڈیمنشیا، الزائمر، رعشے اور شدید معذوری کے شکار افراد حج 2026 میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرجک فیور، اور کینسر کے مریضوں کے لیے بھی حج پر مکمل پابندی ہوگی۔
حج کے تمام عازمین کے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حتمی فیصلہ میڈیکل افسر کرے گا، اور سعودی عرب میں قائم خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی سرٹیفکیٹس کی درستگی کی تصدیق کریں گی۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ ضوابط عازمین کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں تاکہ حج کے دوران کوئی طبی ہنگامی صورتحال نہ پیدا ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









