لکی مروت اور بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت اور بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید
لکی مروت اور بنوں میں ہونے والے الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
لکی مروت پولیس کے مطابق سرائے نورنگ شہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور تین ٹریفک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
شہید اہلکاروں میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شامل ہیں۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اور شہید اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دی گئی ہیں۔
اسی دوران بنوں کے علاقے منڈان میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ کانسٹیبل رشید خان گھر سے ڈیوٹی پر تھانہ منڈان جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں علاقوں میں تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









