لاکھوں روپے ہتھیانے کا انوکھا واقعہ، دلہن نکاح کے بعد رشتہ داروں سمیت رقم لے کر غائب

شادی کی تقریب کے بعد دلہا نشہ آور مٹھائی کھا کر بے ہوش، دلہن رشتہ داروں سمیت رقم لے کر غائب
سرگودھا میں شادی کے نام پر ایک شخص سے لاکھوں روپے ہتھیانے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نکاح کے بعد دلہا کو نشہ آور مٹھائی کھلا کر بے ہوش کر دیا گیا اور ملزمان رقم لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے علاقے قصبہ مٹھہ لک میں پیش آیا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کی شادی طے کروائی گئی، نکاح کی تقریب مکمل ہوئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اسی دوران اسے مٹھائی کھلائی گئی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا۔
دلہا کا کہنا ہے کہ جب اسے ہوش آیا تو دلہن، اس کا مبینہ بھائی اور رشتہ کرانے والی خاتون موقع سے غائب تھے۔ متاثرہ شخص کے مطابق اس نے شادی کروانے کے بدلے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کیے تھے جبکہ نکاح کے موقع پر 20 ہزار روپے مزید دیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ دلہن، اس کے مبینہ بھائی عمر حیات اور رشتہ کروانے والی خاتون شاہدہ پروین کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









