جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

05 جنوری, 2026 12:31

آڈی پاکستان نے ایک بار پھر الیکٹرک گاڑیوں کے شائقین کے لیے نیا شاہکار متعارف کروا دیا ہے۔ ای ٹران پچاس اور ای ٹران جی ٹی کی کامیابی کے بعد اب آڈی کیو سکس ای ٹران باقاعدہ طور پر پاکستان پہنچ چکی ہے۔

یہ گاڑی آڈی کے جدید برقی پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہے جو طاقت اور خوبصورتی کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔ گاڑی کی مضبوط باڈی اور چوڑی فرنٹ گرل اسے دیکھنے میں انتہائی پرکشش بناتی ہیں۔ اس کی سب سے خاص خصوصیت دنیا کی پہلی ڈیجیٹل لائٹ سگنیچر ٹیکنالوجی ہے، جس سے ڈرائیور اپنی مرضی کے مطابق ہیڈ لائٹس کے ڈیزائن بدل سکتا ہے۔

اندرونی حصے میں آرام دہ نشستیں اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔ ڈیش بورڈ پر بڑی اسکرینیں نصب ہیں اور اینڈرائیڈ بیسڈ انفولٹینمنٹ سسٹم استعمال میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ طویل سفر کے لیے نشستیں مساج کی سہولت کے ساتھ فراہم کی گئی ہیں، جو ڈرائیونگ کے تجربے کو مزید خوشگوار بناتی ہیں۔

آڈی کیو سکس ای ٹران میں چار سو چھپن ہارس پاور، 225 کلو واٹ آور کی دو بیٹریاں اور ایک چارج پر 625 کلومیٹر کا رینج موجود ہے۔ گاڑی میں تیز چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جس سے صرف 21 منٹ میں بیٹری 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔

سیفٹی کے حوالے سے بھی گاڑی جدید ترین ہے۔ اس میں خودکار ایمرجنسی بریک، لین اسسٹ اور 360 ڈگری کیمرہ سسٹم نصب ہے، جو ڈرائیور کو ہر زاویے سے محفوظ رکھتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔