جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

لاہور: نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی

05 جنوری, 2026 13:00

لاہور میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں ایک طالبہ کے چوتھی منزل سے گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق طالبہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور اس کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اور متعلقہ ادارے یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی یونیورسٹی میں چند دن قبل اویس نامی ایک طالب علم کی ہلاکت کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس کے بعد تعلیمی ادارے کے ماحول پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

حالیہ واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے صورتحال کے پیشِ نظر ادارہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔