جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

06 جنوری, 2026 10:24

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سردی کی لہر کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی محسوس کی جا رہی ہے، خاص طور پر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، جس کے باعث سردی میں اضافہ ہو گا۔ ان علاقوں میں آنے جانے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال اور خانیوال میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور اور بینظیر آباد میں بھی دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند چھانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔