بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

خبردار!!! یہ 8 ادویات کسی صورت استعمال نہ کریں؛ ورنہ۔۔۔

06 جنوری, 2026 11:28

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی پنجاب نے صوبے بھر میں 8 مختلف ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت فوری طور پر روک دی ہے اور انہیں مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

 اتھارٹی کے مطابق یہ ادویات معیار پر پورا نہیں اُترتیں اور کچھ بیچز میں ملاوٹ، غلط لیبلنگ اور طاقت کے ٹیسٹ میں ناکامی بھی سامنے آئی ہے۔

ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو کہا گیا ہے کہ متاثرہ بیچز کو فوری طور پر اسٹاک سے ہٹا کر واپس کریں اور مکمل تفصیلات متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کریں۔ عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان ادویات کا استعمال فوراً بند کریں کیونکہ یہ صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی موجودہ صورتحال میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ نزلہ اور زکام کے مریضوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں، مناسب فاصلہ رکھیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ ماہرین نے کہا کہ متوازن غذا استعمال کریں تاکہ قوتِ مدافعت مضبوط رہے اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔