لاہور: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش، تفتیش میں اہم انکشافات

لاہور: نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ خودکشی کے بعد ہوش میں آگئی
لاہور: پولیس نے نجی یونیورسٹی میں 21 سالہ طالبہ کے خودکشی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ صبح 7 بج کر 58 منٹ پر یونیورسٹی پہنچی لیکن کلاس میں نہیں گئی۔
پولیس کے مطابق طالبہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگانے سے قبل تقریباً 27 منٹ تک فون پر بات کی اور اپنی آخری کال موبائل سے ڈیلیٹ کر دی۔ واقعہ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔
تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کو ایک روز قبل اس کے بھائیوں نے نیا موبائل دیا تھا اور پولیس ان دونوں بھائیوں کے تفصیلی بیانات ریکارڈ کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ نے یونیورسٹی کے ٹیسٹ میں 35 میں سے 18 نمبر حاصل کیے تھے، جس پر وہ غیر مطمئن تھی اور اس نے اپنے والد اور بھائیوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حتمی وجہ کا تعین جلد کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









