بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سیمنٹ کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

07 جنوری, 2026 10:51

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نئے سال کے آغاز پر سیمنٹ کے ریٹ میں خاص طور پر شمالی شہروں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کو جزوی ریلیف ملا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے رہی۔ یہ قیمت اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کم ہے، جب شمالی شہروں میں فی بوری اوسط قیمت 1391 روپے تھی۔ یوں ایک ہفتے میں قیمتوں میں 0.27 فیصد کمی سامنے آئی۔

دوسری جانب جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے برابر ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی مارکیٹس میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

شمالی شہروں کی تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1367 روپے رہی۔ راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1420 روپے اور سیالکوٹ میں 1400 روپے فی بوری فروخت ہوئی۔ لاہور میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1457 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل آباد میں 1380 روپے رہی۔ اسی طرح سرگودھا میں 1400 روپے، ملتان میں 1411 روپے، بہاولپور میں 1413 روپے، پشاور میں 1353 روپے اور بنوں میں سب سے کم 1300 روپے فی بوری قیمت دیکھی گئی۔

جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1379 روپے رہی۔ حیدر آباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1530 روپے اور لاڑکانہ میں 1407 روپے قیمت ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1490 روپے جبکہ خضدار میں 1443 روپے رہی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔