بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

گاڑی خریدنے والوں کو نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی

07 جنوری, 2026 11:01

نادرا نے سندھ رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔

 اب شہری گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بایومیٹرک تصدیق کروانے کے بعد گاڑی کی ملکیت منتقل کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے شہری وقت اور دفاتر کے چکر سے بچ سکیں گے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام حکومت سندھ کے اشتراک سے اٹھایا گیا ہے تاکہ گاڑی کی خرید و فروخت میں جعلسازی اور قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ اس سے قبل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے دفاتر میں بایومیٹرک تصدیق لازمی تھی، جس کے لیے شہریوں کو دفاتر کا بار بار دورہ کرنا پڑتا تھا۔

گاڑی کی ملکیت منتقل کرنے کے لیے پہلے بایومیٹرک تصدیق کی جاتی ہے، پھر اسٹامپ پیپر پر تحریری فروخت کا معاہدہ تیار کیا جاتا ہے جس پر خریدار اور بیچنے والا دستخط کرتے ہیں۔ اس کے بعد کراچی میں سوک سینٹر یا ایکسائز دفتر میں درخواست جمع کروائی جاتی ہے اور متعلقہ فیس اور ٹوکن ٹیکس ادا کیے جاتے ہیں۔ تصدیق کے بعد 5 سے 15 ورکنگ دنوں میں نیا اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ خریدار کے نام جاری کیا جاتا ہے۔

بیچنے والے کے لیے ضروری دستاویزات میں اصل رجسٹریشن بک یا اسمارٹ کارڈ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، دستخط شدہ درخواست، فروخت کا معاہدہ، کلیئرنس سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصویر شامل ہیں۔ خریدار کے لیے CNIC کی کاپی، پاسپورٹ سائز تصویر، ویلیڈ وہیکل ٹیکس سرٹیفکیٹ، رہائش کا ثبوت اور گاڑی کا معائنہ سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔