سونے کے خریدار ہوجائیں ہوشیار!!! قیمتوں میں کمی اور اضافے سے متعلق بڑی خبر آگئی

Gold buyers beware!!! Big news on price fluctuations and recent changes in rates
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ متوسط طبقے کی قوت خرید تقریباً ختم ہو چکی ہے اور لوگ مہنگے زیورات خریدنے سے گریز کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے شو میں چئیرمین جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے سونے کی قیمت میں اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں تقریباً 2 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے۔
محمد ارشد نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں چین اور دیگر ممالک کی تیز رفتار خریداری بھی قیمت بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی معیشت مستحکم رہتی ہے، سود کی شرحیں بلند رہتی ہیں اور ڈالر کی قدر مضبوط ہوتی ہے تو سونے کی قیمتوں میں استحکام آسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محمد ارشد نے بتایا کہ قیام پاکستان سے آج تک سونے کی قیمت میں کمی کبھی نہیں آئی اور سال 2026 میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں چاندی کا مستقبل بھی روشن ہے اور سرمایہ کار اس میں دلچسپی بڑھا سکتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











