بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

07 جنوری, 2026 14:34

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے رجسٹرڈ افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اسکیم کی دوسری قسط فوری طور پر جاری کی جائے، تاکہ گزشتہ سال قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے افراد اپنے گھر کی تعمیر کا کام بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 700 گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

اجلاس میں صوبے کے 52 شہروں میں 204 ارب روپے کے تعمیراتی اور مرمتی منصوبوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ ان منصوبوں کو 22 فروری تک مکمل شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے پہلے فیز کو مکمل کرنے اور دوسرے فیز کو 30 اپریل تک مکمل کرنے کے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کے لیے لائیو ڈیش بورڈ کے قیام کی بھی ہدایت دی تاکہ ہر منصوبے کی پیش رفت وقت پر دیکھی جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔