نیپرا نے ہر بجلی تقسیم کار کمپنی کے لیے علیحدہ صارف ٹیرف مقرر کر دیے

نیپرا نے ہر بجلی تقسیم کار کمپنی کے لیے علیحدہ صارف ٹیرف مقرر کر دیے
نیپرا نے جنوری تا دسمبر 2026 کے لیے بجلی نرخوں پر نظرِ ثانی کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
فیصلے کے تحت ہر بجلی تقسیم کار کمپنی کے لیے علیحدہ علیحدہ صارف ٹیرف مقرر کر دیے گئے ہیں۔
سال 2026 کے لیے قومی اوسط بجلی نرخ 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 62 پیسے فی یونٹ کم ہیں۔
فیصلے کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی مجموعی مالی ضرورت 3379 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔ متعین ٹیرف یکساں نرخ کی درخواست کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











