میرے دور میں چین تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ کا دعویٰ

کیوبا فوری معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، ٹرمپ کی سخت وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے اقتدار کے دوران چین کی جانب سے تائیوان کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا امکان نہیں، چینی صدر شی جن پنگ اس مرحلے پر ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے۔
نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ بیجنگ تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے، تاہم ان کی رائے میں شی جن پنگ ان کے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملے کا فیصلہ نہیں کریں گے۔
ٹرمپ کے مطابق تائیوان سے متعلق حتمی فیصلے چین کی قیادت کے ہاتھ میں ہیں، لیکن وہ خود کسی بھی فوجی اقدام کے حق میں نہیں ہوں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے معاملے پر تحمل کا مظاہرہ کرے گا اور صورتحال کو کشیدگی کی طرف نہیں لے جایا جائے گا۔
علاوہ ازیں امریکی صدر نے امریکا اور روس کے درمیان جوہری معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیو اسٹارٹ معاہدہ اپنی مدت پوری کر کے ختم ہو جاتا ہے تو اسے ختم ہونے دیا جائے۔ آئندہ کسی بھی نئے جوہری معاہدے میں چین کو بھی شامل کیا جانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان نیو اسٹارٹ جوہری معاہدہ 5 فروری کو اپنی مدت مکمل کر رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












