جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

طالبان رجیم کے خودساختہ کامیابی کے دعوے رد، 2025 عالمی تنہائی اور سفارتی ناکامیوں کا سال رہا

10 جنوری, 2026 10:06

جنیوا کے اقوام متحدہ دفتر میں تعینات افغان نمائندہ نے افغان طالبان رجیم کے خودساختہ کامیابی کے دعوؤں کو رد کر دیا ہے۔ افغان طالبان رجیم کے بیشتر ممالک سے کشیدہ تعلقات اور بتدریج دہشتگردی میں اضافہ، کامیابی نہیں بلکہ بدترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

افغان طالبان رجیم کی ناکامیوں کے حوالے سے افغانستان کے مقامی جریدے نے بھی حقیقت واضح کی ہے۔ دی کابل ٹریبیون کے مطابق افغان نمائندہ نصیر احمد اندیشہ نے دی ڈپلومیٹ میں لکھا کہ طالبان رجیم کا سال 2025 کو کامیابی کا سال قرار دینا حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے۔

نصیر احمد اندیشہ کے مطابق، 2025 طالبان رجیم کے لیے عالمی تنہائی اور سفارتی و سٹریٹجک ناکامیوں کا سال رہا۔ طالبان نے نہ صرف اپنے اتحادی بلکہ اپنی ساکھ اور بین الاقوامی جواز بھی کھو دیا ہے۔

افغان طالبان رجیم نے ہمسایہ ممالک پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کیا۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم پر سینئر طالبان کمانڈرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ان کے مطابق، طالبان کی نااہلی سے افغان قومی ریاست کو خطرہ لاحق ہے، جبکہ خواتین اور عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ افغان طالبان رجیم اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے بے بنیاد دعوؤں سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتی۔

افغان مبصرین کے مطابق، نااہل طالبان رجیم نے جنگی تباہی سے دوچار ملک کو مزید سنگین بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔