بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

مشہور زمانہ کارٹون ”دی سمپسنز“ نے ٹرمپ کے موت کی پیشگوئی کردی؟

10 جنوری, 2026 15:22

ایک نئی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ مشہور کارٹون سیریز "دی سمپسنز” نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کی پیشگوئی کی ہے۔

 وائرل ہونے والی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ سمپسن خاندان سیاہ لباس میں ملبوس ہے، پس منظر میں اداس ماحول اور ایک اخبار کے سرخی میں یہ جملہ لکھا ہے: "کسی بہت طاقتور کو خاموش کر دیا جائے گا”، اور اوپر ایک ڈیجیٹل تاریخ بھی درج ہے، جو 10 جنوری 2026 دکھا رہی ہے۔

ناظرین کا کہنا ہے کہ تصویر کے مناظر بہت مشہور سمپسنز انداز کے لگ رہے ہیں، مگر حقیقت میں یہ کسی تازہ قسط کی تصدیق شدہ جھلک نہیں ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے ایک خوفناک پیشگوئی قرار دیا ہے، تاہم میڈیا اور ماہرین کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ صرف افواہ اور جعلسازی کا حصہ ہے۔

ڈیجیٹل ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے جعلی مناظر اور تصاویر بنانے کے لیے اکثر ایڈیٹنگ اور اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے صارفین کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ماہرین صارفین کو متنبہ کر رہے ہیں کہ وہ بغیر تصدیق کے ان تصاویر اور پوسٹس پر یقین نہ کریں اور انہیں آگے شیئر نہ کریں۔

واضح رہے کہ "دی سمپسنز” نے ماضی میں کئی سیاسی اور عالمی واقعات کی مزاحیہ انداز میں پیشگوئی کی ہے، لیکن زیادہ تر یہ صرف طنزیہ اور تفریحی مواد ہوتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔