حکومت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ایرانی صدر

حکومت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی غیر ملکی طاقت کو ملک میں تفرقہ پھیلانے کی اجازت نہیں دے گا۔
صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک میں بدعنوانی کی جڑوں سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی حمایت یافتہ فسادات کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔
ایرانی صدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ کوئی بھی افراتفری پیدا نہ کرے اور آپس میں قتل و غارت سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام فسادیوں اور مسلح دہشت گردوں کے راستے سے خود کو الگ رکھیں۔
خطاب میں صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا، غزہ اور دیگر مقامات پر ہونے والے اقدامات پر امریکی صدر کو شرم آنی چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












