بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

کیوبا فوری معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

12 جنوری, 2026 08:35

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو فوری معاہدہ کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تاخیر کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیوبا نے کئی دہائیوں تک وینزویلا سے حاصل ہونے والے تیل اور مالی امداد پر انحصار کیا اور اس کے بدلے وینزویلا کی قیادت کو سیکیورٹی سہولیات فراہم کیں۔

ان کے مطابق اب صورتحال بدل چکی ہے کیونکہ وینزویلا کو دنیا کی سب سے طاقتور امریکی فوج کا تحفظ حاصل ہے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ کیوبا کے لیے اب نہ تیل دستیاب ہوگا اور نہ ہی مالی وسائل، اس لیے ہوانا کو چاہیے کہ وقت ضائع کیے بغیر معاہدہ کر لے۔

ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینیل نے واضح کیا کہ کیوبا ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور کسی بیرونی طاقت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس پر احکامات مسلط کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا طرزِ عمل جارحانہ، غیر ذمہ دارانہ اور عالمی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

کیوبا کے صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک گزشتہ 66 برسوں سے امریکی دباؤ اور دشمنی کا سامنا کر رہا ہے، تاہم کیوبا دھمکیوں کی سیاست نہیں کرتا بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

میگوئیل ڈیاز کینیل نے امریکی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انسانی جانوں کو منافع کے ترازو میں تولتے ہیں، انہیں کیوبا پر تنقید کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں۔

انہوں نے انقلاب کو کیوبا کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرانے والوں کو بھی سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔