بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

ایران کا امریکا اور اسرائیل مخالف مزاحمت میں جان دینے والوں کے احترام میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

12 جنوری, 2026 08:46

ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے دوران جان قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق آج دوپہر تہران کے انقلاب اسکوائر میں انقلاب کے حق میں ایک بڑی عوامی ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف طبقات کی شرکت متوقع ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری احتجاجی صورتحال کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی حکام نے ملک میں پھیلنے والی بدامنی کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کو دیے گئے بیان میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے اندر افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان طاقتوں کی جانب سے اپنے مفادات کے حصول کے لیے فسادات کو ہوا دی جا رہی ہے۔

صدر پزشکیان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فسادی عناصر اور مسلح دہشت گردوں سے خود کو الگ رکھیں اور انہیں ملک میں انتشار پھیلانے کا موقع نہ دیں۔ ایرانی قوم کو یقین رکھنا چاہیے کہ حکومت کا مقصد انصاف کا قیام اور عوامی تحفظ ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ 14 دنوں سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق ان مظاہروں کے دوران اب تک 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ امریکا میں قائم انسانی حقوق تنظیم ایچ آر اے این اے کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 490 تک پہنچ چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔