پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

PTA warns mobile users
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو دھوکہ دہی اور جعلی کالز سے خبردار کر دیا ہے۔
اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا کہ اسکیمرز مختلف نمبروں اور یو اے این آئیڈیز کے ذریعے ذاتی اور مالی معلومات چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پی ٹی اے نے کہا کہ اسکیمرز بعض اوقات پی ٹی اے، ایف آئی اے یا بینکوں کے نام سے کالز یا میسجز کر کے صارفین سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کبھی بھی کال یا میسج کے ذریعے آپ سے او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بایومیٹرک تفصیلات نہیں مانگے گا۔
پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمیشہ محتاط رہیں اور کسی بھی معلومات کی تصدیق صرف سرکاری چینلز کے ذریعے کریں۔ اس کے علاوہ اتھارٹی نے یاد دہانی کرائی کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال بھی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
صارفین کو چاہیے کہ وہ مشکوک کالز یا میسجز کی اطلاع فوری طور پر پی ٹی اے کو دیں تاکہ اس طرح کے فراڈ کو روکا جا سکے اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












