بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

بھارتی گلوکار و اداکار پرشانت تمانگ انتقال کر گئے

12 جنوری, 2026 11:39

بھارت کے مشہور گلوکار اور اداکار پرشانت تمانگ انتقال کر گئے ہیں۔

پرشانت تمانگ انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح تھے اور ان کی عمر 43 سال تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرشانت تمانگ کی موت فالج کے باعث دہلی میں ہوئی۔

پرشانت تمانگ نے 2006 میں انڈین آئیڈل جیت کر شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے گلوکاری اور اداکاری دونوں شعبوں میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا پہلا میوزک البم Dhanyavad شائقین کے درمیان کافی مقبول ہوا۔

پرشانت نے نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی معروف ویب سیریز میں کام کیا۔ ان کی اداکاری کو خاص طور پر ویب سیریز Paatal Lok (سِیزن 2) میں سراہا گیا۔ ان کی موسیقی اور اداکاری کو مداح آج بھی یاد کرتے ہیں۔

ان کے انتقال پر مداحوں اور فلمی دنیا کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا۔ موسیقی اور تفریح کے شعبے میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔