بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

بچوں کی موجیں؛ تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر لمبی چھٹیوں کا اعلان

12 جنوری, 2026 11:50

موسم کی شدت کے پیش نظر پاکستان کے مختلف صوبوں میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر حکومت نے شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق اسکول اور کالجز 17 جنوری تک بند رہیں گے تاکہ طلبہ سرد موسم سے محفوظ رہ سکیں۔

سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 26 جنوری تک صبح 9 بجے کھلیں گے۔ چھٹی کا وقت معمول کے مطابق رہے گا۔ یہ اقدام طلبہ کو صبح کی شدید سردی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے بھی ایک ہفتے کے لیے اسکول اور کالجز کی تعطیلات میں اضافہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ موسم کی شدت اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر اسکول اور کالجز 19 جنوری سے کھلیں گے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔