بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، ٹرمپ

13 جنوری, 2026 08:10

امریکا نے ایران کے خلاف اپنی معاشی حکمتِ عملی مزید سخت کرتے ہوئے ایک نیا قدم اٹھا لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے تمام ممالک پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ جو بھی ملک ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھے گا، اسے امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ سخت اقدام ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں اور ان کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی ایک امریکی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مظاہروں میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایرانی حکومت کو مظاہرین کے خلاف تشدد پر سخت نتائج کی دھمکی دے چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں فوجی کارروائی کا امکان بھی شامل ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔