بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

پاکستان کی بیٹی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا

13 جنوری, 2026 10:40

ہنزہ کی انیتا کریم نے پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ کا ٹائٹل جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔

انیتا کریم نے انفنیٹ چیمپئن شپ ایونٹ میں 52 کلوگرام کیٹگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل مقابلے میں انہوں نے ایرانی فائٹر پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔

انیتا کریم اس سے قبل بھی بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔ انفنیٹ چیمپئن شپ پاکستان بھر کے ابھرتے ہوئے فائٹرز کو پیشہ وارانہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

سپورٹس مبصرین کے مطابق، انیتا کریم کی فتح نوجوانوں کو مکسڈ مارشل آرٹس کی طرف راغب کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔ انیتا کریم کی کامیابی سے نہ صرف پاکستان کا نام روشن ہوا بلکہ یہ خواتین کی خود اعتمادی اور انہیں بااختیار بنانے کا باعث بھی بنے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔