بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

نااہل مودی کے بدترین دور میں جعلی ڈگریوں کے باعث بھارتی طلبہ کا مستقبل تاریک

13 جنوری, 2026 11:07

نااہل مودی کے زیرِ اقتدار بھارت میں جعلی تعلیمی دستاویزات و اسناد کی تیاری نے نام نہاد "شائننگ انڈیا” کا پول کھول دیا ہے۔ مودی راج میں فراڈ اور بدعنوانی کے عروج پر پہنچنے کے بعد بین الاقوامی برادری نے بھارتی عوام پر گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا فریم ورک کے تحت بھارت کو شواہد کے تیسرے مرحلے میں شامل کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کی جانچ مزید سخت کرتے ہوئے انہیں "ہائی رسک کیٹیگری” میں شامل کر دیا ہے۔ نئی درجہ بندی کے بعد طلبہ کی مالی حیثیت، تعلیمی پس منظر اور انگریزی زبان کے ٹیسٹ کو زیادہ سختی سے پرکھا جائے گا۔

آسٹریلیا کی بین الاقوامی تعلیمی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو فل ہنی وُڈ نے جعلی ڈگریوں کے معاملے کو سنگین قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں جعلی تعلیمی دستاویزات کی وجہ سے داخلہ نہ ملنے پر طلبہ کی بڑی تعداد آسٹریلیا کا رخ کر رہی ہے۔

دی کمیون کے مطابق بھارتی پولیس اب تک جعلی ڈگری مافیا سے 100 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی جعلی اسناد ضبط کر چکی ہے۔ آسٹریلوی سینیٹر میلکم رابرٹس نے بھی جعلی ڈگریوں کے حامل بھارتی طلبہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق تعلیمی نظام میں فراڈ اور جعلی ڈگریوں میں اضافہ نے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید متاثر کیا ہے۔ مودی کے دھوکہ دہی اور فریب نے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا کو بھی اپنے دروازے بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔