بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

ہندوتوا نظریے کے زیرِ تسلط بھارت خطے میں عدم استحکام کا باعث

13 جنوری, 2026 13:52

انتہا پسند اور نفرت انگیز ڈوول ڈاکٹرائن کی بدولت بھارت جنوبی ایشیا میں ایک ریجنل ڈسرپٹر کے طور پر ابھرا ہے۔

ہمسایہ ممالک سے مسلسل کشیدگی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کی جڑ بن چکا ہے۔

’ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026‘ کی تقریب کے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کا انتقام پر مبنی بیان انتہائی شرمناک قرار دیا جا رہا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق اجیت ڈوول نے کہا کہ "تاریخ ہمیں چیلنج کرتی ہے اور ہر نوجوان کے اندر بدلہ کی آگ ہونی چاہیے” جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بدلہ خود ایک طاقت ہے اور ہمیں اپنی تاریخ کا بدلہ لینا ہے۔

بی بی سی کے مطابق بھارت میں اپوزیشن کے کئی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی نے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اجیت ڈوول نے نفرت اور فرقہ وارانہ تشدد کو مسلمانوں کے خلاف معمول بنا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانے واقعات کا بدلہ لینے کا مطالبہ محض ایک دھوکہ ہے اور اقلیتوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے۔

ماہرین کے مطابق اجیت ڈوول کا اقلیتوں کے خلاف غصہ اور نفرت انگیز بیان ان کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈوول ڈاکٹرائن کا محور پراکسیز کے ذریعے پاکستان اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق مستند شواہد سے یہ بھی واضح ہے کہ بھارت میں مندروں، خاص طور پر سومنات، کو کئی ہندو حکمرانوں نے حملے کر کے توڑا اور نقصان پہنچایا۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ آر ایس ایس اور ڈوول ڈاکٹرائن کا گٹھ جوڑ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔