ایرانی عوام کے اصل قاتل امریکی صدر اور نیتن یاہو ہیں، سربراہ ایرانی قومی سلامتی کونسل
WebDesk
14 جنوری, 2026 09:57
ایرانی عوام کے اصل قاتل امریکی صدر اور نیتن یاہو ہیں، سربراہ ایرانی قومی سلامتی کونسل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو ایرانی عوام کا قاتل قرار دیدیا۔
علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایرانی عوام کے اصل قاتل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی پالیسیاں ایران میں عدم استحکام اور عوامی مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ بیان امریکی صدر کے حالیہ پیغام کے بعد سامنے آیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے مظاہرین سے کہا تھا کہ وہ ایرانی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں۔
امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ امریکی مدد جلد ایران پہنچنے والی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے مظاہرین سے کہا تھا کہ وہ مبینہ قاتلوں کے نام محفوظ کر لیں۔ ایران نے ان بیانات کو براہِ راست مداخلت اور اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔