بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سوزوکی سوئفٹ خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

14 جنوری, 2026 12:03

پاکستان میں گاڑیوں کی بلند قیمتوں کے پیش نظر بینکنگ سیکٹر نے آٹو فنانسنگ کو فروخت بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ قرار دے دیا ہے۔ اسی سلسلے میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) نے "UBL Drive” نامی نئی اسکیم متعارف کروائی ہے، جس کے تحت صارفین اب مختلف ماڈلز کی سوزوکی سوئفٹ اقساط پر خرید سکتے ہیں۔

اس اسکیم میں سوزوکی سوئفٹ کے تمام ماڈلز شامل ہیں، جن میں GL مینوئل، GL CVT اور GLX CVT شامل ہیں۔ صارفین کو ریذیڈیول ویلیو (Residual Value) آپشن بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے ماہانہ اقساط کم کر کے گاڑی کی ایک بڑی رقم فنانسنگ کے اختتام پر ادا کی جا سکتی ہے۔

بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سوزوکی سوئفٹ کی قیمتیں ماڈل کے حساب سے تقریباً 44.6 لاکھ روپے سے 47.7 لاکھ روپے تک ہیں۔ ابتدائی ادائیگی (Equity Contribution) تقریباً 13.4 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے، جس کے بعد بقایا رقم پر فنانسنگ کی جا سکتی ہے۔

مثال کے طور پر، سوئفٹ GL مینوئل جو 43.36 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، صارف ابتدائی طور پر 13.44 لاکھ روپے ادا کریں گے اور بقایا 29.91 لاکھ روپے پر فنانسنگ ہوگی۔ عام پلان کے تحت ماہانہ قسط تقریباً 1.03 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ ریذیڈیول ویلیو پلان میں یہ رقم 69,567 روپے ماہانہ رہ جائے گی۔ GL CVT ماڈل کے لیے ابتدائی ادائیگی 15.96 لاکھ روپے ہے، اور ریذیڈیول ویلیو پلان کے تحت ماہانہ قسط تقریباً 68,711 روپے ہوگی۔ اعلیٰ ماڈل GLX CVT کی ماہانہ قسط ریذیڈیول پلان میں تقریباً 69,128 روپے مقرر کی گئی ہے۔

UBL نے واضح کیا ہے کہ معیاری فنانسنگ پلان میں ماہانہ اقساط زیادہ ہوتی ہیں، لیکن ریذیڈیول ویلیو پلان میں ابتدائی قسط کم اور اختتام پر بڑی رقم ادا کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔ درخواستیں UBL Drive پورٹل کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں اور یہ آفر محدود مدت اور مخصوص شاخوں تک محدود ہے۔

بینک نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ قیمتیں، فنانسنگ کی شرائط اور اقساط وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں، اور تمام درخواستیں بینک کی کریڈٹ پالیسی اور متعلقہ شرائط کے مطابق پراسیس کی جائیں گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔