بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی وارننگ جاری! کل کیا ہونے والا ہے؟

14 جنوری, 2026 12:54

ملک بھر میں کل انٹرنیٹ کی رفتار میں سست روی اور بعض اوقات عارضی خلل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے اہم اطلاع جاری کر دی گئی ہے کہ جمعرات 15 جنوری 2026 کو ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں سست روی اور بعض اوقات عارضی خلل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ایک بڑے سب میرین انڈر سی کیبل پر شیڈولڈ مینٹیننس کام ہے۔ یہ مرمت اور بحالی کا عمل دوپہر 2 بجے سے شام 10 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان اپنے بین الاقوامی انٹرنیٹ کنکشن کے لیے محدود تعداد میں سب میرین کیبلز پر انحصار کرتا ہے۔ مینٹیننس کے دوران انٹرنیٹ ٹریفک متبادل راستوں سے بھیجی جائے گی، جس سے نیٹ ورک پر دباؤ بڑھے گا اور براؤزنگ، اسٹریمنگ، آن لائن کام، ویڈیو کالز اور دیگر ڈیجیٹل سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔ مکمل انٹرنیٹ بند ہونے کا امکان کم ہے، مگر سست روی اور وقفے وقفے سے مسائل پیش آنے کے امکانات ہیں۔

یہ اطلاع بڑے آئی ایس پیز، بشمول Nayatel، نے اپنے صارفین کو ای میل اور الرٹس کے ذریعے فراہم کی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی طرف سے اب تک کوئی الگ بیان جاری نہیں ہوا، تاہم یہ کام تکنیکی اور ضروری ہے۔

واضح رہے کہ یہ اس ماہ کی دوسری بڑی انٹرنیٹ ڈسٹربنس ہے۔ اس سے قبل 1 جنوری 2026 کو اپ اسٹریم فراہم کنندہ کی خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں دو دن سے زائد انٹرنیٹ مسائل دیکھے گئے تھے۔

صارفین کے لیے مشورہ دیا گیا ہے کہ اہم آن لائن کام جیسے بینکنگ ٹرانزیکشنز، ویڈیو میٹنگز یا بڑے فائل ڈاؤن لوڈز کو صبح یا رات دیر گئے کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اگر ممکن ہو تو آف لائن کاموں کو ترجیح دی جائے تاکہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران پریشانی کم ہو۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔