بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

پاکستان میں کرپٹو کرنسی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

14 جنوری, 2026 15:06

پاکستان میں کرپٹو کرنسی صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، ورلڈ لبرٹی فنانشل نے وزارت خزانہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

 مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دستخط کیے، تقریب میں وزیر اعظم شہبا زشریف اور فیلڈ مارشل  عاصم منیر بھی موجود تھے۔

  وزارت خزانہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد ڈیجیٹل فنانس میں جدت کے امکانات کا جائزہ لینا ہے، سرحد پارلین دین کیلئے اسٹیبل کوائنز کے استعمال پر توجہ دی جائے گی، ڈیجیٹل فنانس کے مستقبل کیلئے پاکستان اہم ملک قرار دیا گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، حکومت نے عالمی فن ٹیک اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا، پاکستان میں اسٹیبل کوائن کے استعمال پر بات چیت شروع ہوگی۔ پاکستان مالیاتی جدت میں آگے بڑھنا چاہتا ہے، عالمی ڈیجیٹل فنانس میں پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل فنانس کا عالمی مرکز بننے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔