جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

ایران نے فضائی حدود پانچ گھنٹے بعد بحال کر دی، فلائٹس معمول پر آگئیں

15 جنوری, 2026 09:31

تہران: ایران نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔ اس پابندی کے دوران صرف بین الاقوامی پروازوں کو محدود اجازت دی گئی تھی، جس کے باعث فلائٹ آپریشنز متاثر ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فضائی حدود تقریباً پانچ گھنٹے بند رہیں، جس کا تعلق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے تھا۔ ایران کی طرف سے یہ اقدام عارضی تھا اور اب تمام قسم کی پروازیں دوبارہ معمول کے مطابق آپریشن کر رہی ہیں۔

فضائی حدود کی عارضی بندش کے دوران مسافروں اور ایئرلائنز کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور فلائٹس معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔