سعودی عرب، قطر اور عمان کی امریکا کو ایران پر حملہ نہ کرنے کی وارننگ

سعودی عرب، قطر اور عمان کی امریکا کو ایران پر حملہ نہ کرنے کی وارننگ
سعودی عرب، قطر اور عمان نے واشنگٹن کو ایران پر فوجی کارروائی نہ کرنے کی واضح تنبیہ کی ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق ان ممالک نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ عالمی تیل کی قیمتوں اور خطے کی معیشت پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے، جس کا اثر امریکا پر بھی پڑے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ عرب ممالک بظاہر خاموش ہیں، لیکن پس پردہ امریکا پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ وہ ایران کے خلاف فوری کارروائی سے گریز کرے۔
سعودی حکام نے ایران کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے براہِ راست تنازع میں شریک نہیں ہوں گے اور امریکی فضائی حدود کو ایران پر حملے کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











