جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

ایران: مساجد اور تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

15 جنوری, 2026 11:26

تہران: ایرانی میڈیا نے حالیہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث عناصر کی نئی ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں شرپسند افراد کو مساجد اور دیگر اہم مقامات کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کو تیل کی تنصیبات اور بجلی گھروں پر حملے کے لیے ہدایات دی گئی تھیں، جبکہ ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار موساد کے پراکسیز کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کر رہے تھے۔

ادھر ایران میں چھاپوں کے دوران پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے پیٹرول اور دستی بم برآمد ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق دو ہفتوں سے جاری احتجاج کے بعد ایران میں حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں، انٹرنیشنل کالز بحال کر دی گئی ہیں، تاہم انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔

دوسری جانب امریکی انسانی حقوق تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ مظاہروں کے دوران اب تک 2403 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔