دشمن کی ہر غلطی پر سخت ردعمل ہوگا، کمانڈر پاسداران انقلاب کا انتباہ

دشمن کی ہر غلطی پر سخت ردعمل ہوگا، کمانڈر پاسداران انقلاب کا انتباہ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرامی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں محمد کرامی کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت ایک پیچیدہ اور کثیرالجہتی ہائبرڈ جنگ کی زد میں ہے جو صرف عسکری محاذ تک محدود نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور سیاسی میدانوں میں بھی جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن مختلف حربوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایرانی مسلح افواج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔
کمانڈر پاسداران انقلاب نے کہا کہ تمام دفاعی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی اشتعال انگیزی یا غلط اقدام کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل دیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کے اندرونی حالات اور حکومت مخالف مظاہروں کے پس منظر میں امریکا کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے تھے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم بعد ازاں صورتحال میں کچھ حد تک کمی آئی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












