ایران عالمی امن کیلئے خطرہ بن رہا ہے، امریکا کا الزام

ایران عالمی امن کیلئے خطرہ بن رہا ہے، امریکا کا الزام
امریکا نے ایران کو ایک بار پھر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد بند نہ ہوا تو مختلف اقدامات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
ایران کی اندرونی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ ایران میں بڑی تعداد میں شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں اور امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے جو اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔
امریکی نمائندے نے واضح کیا کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف جاری خونریزی ناقابل قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر تشدد کا سلسلہ نہ رکا تو امریکا کے پاس موجود تمام آپشنز زیر غور رہیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ محض بیانات تک محدود نہیں رہتے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔
اجلاس کے دوران امریکی مندوب نے ایرانی حکومت کے طرزِ عمل کو مذاکراتی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال نہ صرف ایرانی عوام بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن رہا ہے۔
مائیک والٹز نے ایران میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ اقدام جان بوجھ کر زمینی حقائق کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
امریکی مندوب نے مزید الزام لگایا کہ ایران مذہبی نظریات کی آڑ میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور اس کی پالیسیاں امریکا، اسرائیل اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ ایرانی حکومت کو اپنے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












