جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

ماریا کورینا مچاڈو نے نوبل امن انعام ٹرمپ کو دیدیا

16 جنوری, 2026 10:43

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اپنا نوبل امن انعام پیش کیا۔ مچاڈو نے کہا کہ یہ تمغہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو وینزویلا کی آزادی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ اس تمغے کو اپنے پاس رکھیں گے، تاہم نوبل کمیٹی کے قوانین کے مطابق اصل اعزاز مچاڈو کے نام ہی رہے گا اور قانونی طور پر اس کی منتقلی ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ملاقات کو "باہمی احترام کی علامت” قرار دیا اور مچاڈو کا شکریہ ادا کیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب مچاڈو واشنگٹن میں وینزویلا کے سیاسی مستقبل میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے جاری رہی اور دونوں رہنماؤں نے اسے خوشگوار قرار دیا۔

مچاڈو نے وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد امریکی کانگریس میں مختلف سینیٹرز سے ملاقاتیں کیں، جہاں انہیں وسیع سطح پر حمایت حاصل ہوئی۔ اس دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ مچاڈو سے ملاقات کے خواہاں تھے، مگر وہ وینزویلا کی زمینی حقیقت کے بارے میں حقیقت پسندانہ مؤقف رکھتے ہیں۔

مچاڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ صدر ٹرمپ کو یہ تمغہ وینزویلا کی آزادی میں ان کے کردار کے اعتراف میں پیش کر رہی ہیں، لیکن ملاقات میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔