کٹھ پتلی بھارتی عدالت نےحریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دیدیا

بھارتی عدالت نے سیاسی مقدمے میں حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دیدیا
نئی دہلی: بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے میں آسیہ کے علاوہ دیگر حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی مجرم قرار دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مقدمہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی عدالت میں زیر سماعت رہا اور متوقع ہے کہ 17 جنوری کو سزائیں سنائی جائیں گی۔
آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آسیہ کے شوہر عاشق حسین گزشتہ تین دہائیوں سے جھوٹے مقدمات میں بھارتی جیل میں قید ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ کشمیری حریت پسند خواتین کے خلاف ایک سیاسی انتقام کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔
اس فیصلے کے بعد کشمیر میں انسانی حقوق کے گروپوں اور حریت پسند حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف قانونی اصولوں کی خلاف ورزی سے باز آئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












