جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ؟ وزیرتعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

16 جنوری, 2026 13:59

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد 19 جنوری سے سرکاری اور نجی اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تصدیق کی ہے کہ تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ پر کھلیں گے۔

اس دوران اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صفائی اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبے بھر میں سیکرٹری تعلیم کے اچانک اسکول دورے کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ ڈی ای اے اور متعلقہ سی ای او اسکول کی کوتاہی کی صورت میں ذمہ دار ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں میں صفائی اور تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔